اسلا م آباد(ویب ڈیسک)وفاقی احتساب بیورو (نیب) نے سینیٹر اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریع وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیرمین جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اسحاق ڈار کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب احتساب عدالت نے نیب کواثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کے ضامن کی منقولہ جائیداد قرق کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔