تازہ تر ین

برطانوی جریدے کا دعویٰ: عمران خان کے دورِ حکومت میں بشریٰ بی بی کا سرکاری فیصلوں پر اثر و رسوخ

ایک برطانوی جریدے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورِ حکومت میں اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی سرکاری معاملات اور بعض اہم فیصلوں پر نمایاں اثر ڈالتی رہی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، دی اکانومسٹ نے اس معاملے پر ایک تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی تیسری شادی نے نہ صرف ان کی نجی زندگی بلکہ حکومتی طرزِ فیصلے پر بھی کئی سوالات کو جنم دیا۔ رپورٹ کے مطابق، سابق وزیراعظم کے قریبی حلقے یہ تاثر دیتے ہیں کہ بشریٰ بی بی سرکاری تقرریوں سے لے کر روزمرہ انتظامی امور تک متعدد معاملات میں اپنا اثر استعمال کرتی رہی تھیں، اور یوں حکومتی فیصلوں میں ’’روحانی مشاورت‘‘ کا پہلو بتدریج نمایاں ہوتا گیا۔

رپورٹ کے مصنف، سینئر صحافی اووَن بینیٹ جونز، لکھتے ہیں کہ بشریٰ بی بی کے مبینہ روحانی اثرات عمران خان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی راہ میں بھی رکاوٹ بنے۔ بعض مبصرین کے حوالے سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ حساس اداروں سے وابستہ چند افراد مخصوص معلومات براہِ راست بشریٰ بی بی تک پہنچاتے تھے، جنہیں وہ عمران خان کے سامنے گویا اپنی روحانی بصیرت کے طور پر پیش کرتی تھیں۔

جریدے کے مطابق، ان عوامل نے مجموعی حکومتی فیصلہ سازی پر اثر ڈالا اور یوں ریاستی معاملات میں غیر معمولی روحانی اثر و رسوخ سے متعلق شکایات کو مزید تقویت ملی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv