تازہ تر ین

رفح میں بمباری؛ ماہرہ خان نے ننھے مظلوم فلسطینی بچے کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے بھی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے رفح میں اسرائیلی بمباری اور ننھے مظلوم فلسطینی بچے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے اوپر ہونے والے مظالم کو رکوانے کیلئے عالمی برداری سے اپیل کررہا ہے۔

ویڈیو میں فلسطینی بچہ کہتا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ کے مظلوم مسلمان اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، ہمارے سروں پر بم برسائے جارہے ہیں جبکہ 6 ماہ کی قلیل مدت کے دوران قابض افواج نے 13 ہزار سے زائد معصوم بچے شہید کردیئے ہیں۔
ایک انسٹااسٹوری کی ویڈیو اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ اسرائیل کو اسکے قریبی دوست بھی رفع میں حملے کرنے سے منع کررہے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستانی اداکاروں کی جانب سے فلسطین کے حق اور اسرائیل مخالف پوسٹ کی گئی ہے ہوں، اس سے قبل عثمان خالد بٹ اور اُشنا شاہ بھی مظلوم فلسطنیوں پر مظالم کیخلاف اپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv