تازہ تر ین

معروف ملکہ حسن کی انسٹاگرام سے موت کیسے ہوئی؟

جنوبی امریکی ریاست ایکواڈور سے تعلق رکھنے والی ملکہ حسن کے قتل میں پولیس نے اہم انکشافات کر دیے ہیں۔

ایکواڈور سے تعلق رکھنے والی ملکہ حسن لینڈی پیریگا نے 2022 میں مس ایکواڈور کے حسن مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

جبکہ 28 اپریل کو لینڈی کو ایکواڈور کے شہر کیویڈو کے مقامی ریستوراں میں قتل کیا گیا تھا۔

23 سالہ ملکہ حسن سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کے باعث بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی تھیں، تاہم نامعلوم افراد کی جانب سے ملکہ حسن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملکہ حسن اور معروف جنوبی امریکی ڈرگ ڈیلر لیندو نوریرو کے درمیاں تعلقات قائم تھے، تاہم ڈرگ ڈیلر گزشتہ سال دوران حراست میں جیل میں ہلاک ہو گیا تھا۔

پولیس کی جانب سب ابتدائی تحقیقات میں بتایا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ڈرگ ڈیلر کی بیوہ نے ملکہ حسن کے قتل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری جانب لینڈی کا نام کرپشن کیسز میں بھی شامل تھا۔

پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملکہ حسن کے آخری انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے قاتلوں کو لینڈی کی لوکیشن کا علم ہوا، جس نے قاتلوں کو بڑی مدد فراہم کی۔

قتل سے محض چند لمحات قبل ملکہ حسن کی جانب سے ریستوران کا ایک پوسٹ انسٹاگرام پر شئیر کیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ کیس کو ہر پہلو سے دیکھا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv