تازہ تر ین

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنگ نظیر وادی کے ضلع سامبا میں بھارتی بارڈر فورس کے اہلکاروں نے ایک گاؤں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی، بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں کو ڈرایا دھمکایا۔ ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے اس کھلی جارحیت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے مسلح افراد نے سیکیورٹی فورس پر فائرنگ کی گئی تھی۔

بھارتی حکومت نے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے بہانے لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

شہید نوجوان کے والدین اپنے پیارے کی لاش کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں 8 نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ ایک درجن سے زائد کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا اور 4 گھروں کو مسمار کردیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv