تازہ تر ین

انکیتا لوکھنڈے کا ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3’ کی آفر قبول کرنے سے انکار

ممبئی: بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ کے تیسرے سیکوئل کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

نامور فلمساز کرن جوہر اپنی سُپر ہٹ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ کا تیسرا سیکوئل بنانے کی تیاری کررہے ہیں، اس بار یہ فلم کے بجائے ویب سیریز ہوگی جوکہ ممکن ہے کہ نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

اب بھارتی خبررساں ویب سائٹ نیوز 18 نے اپنے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کرن جوہر نے اداکارہ انکیتا لوکھنڈے کو ویب سیریز ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3′ میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن اداکارہ نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

انکیتا لوکھنڈے کے قریبی ذرائع نے بھارتی ویب سائٹ نیوز 18 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں انکیتا لوکھنڈے کے کردار سے متعلق معلوم نہیں لیکن اتنا معلوم ہے کہ انکیتا کو ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 3′ کی پیشکش ہوئی تھی۔

اداکارہ کے قریبی ذرائع نے مزید کہا کہ انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی طرف سے ملنے والی پیشکش مسترد کرنے کی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ یہ تینوں اسٹارز کی ڈیبیو فلم تھی۔

اس فلم کی کامیابی کے بعد سال 2019 میں ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں ٹائیگر شروف، اننیا پانڈے اور تارا ستاریا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv