تازہ تر ین

ماہرہ خان بہت خوبصورت ہیں، رنبیر کپور

ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘انیمل’ کے ہیرو رنبیر کپور نے پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو خوبصورت قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کا ایک پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کی سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف بھی موجود ہیں۔

انٹرویو میں میزبان رنبیر کپور سے بالی ووڈ کی چند خوبصورت اداکاراؤں کے نام پوچھتے ہیں جس پر اداکار سب سے پہلے شردھا کپور کا نام لیتے ہیں۔

رنبیر کپور اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان سے ماہرہ خان بہت زیادہ خوبصورت ہیں، اُن کے علاوہ بالی ووڈ میں عالیہ بھٹ اور ڈیشا پٹانی بھی خوبصورت ہیں۔

وائرل انٹرویو اُس وقت کا ہے کہ جب رنبیر کپور کنوارے تھے اور وہ کترینہ کیف کے ساتھ رومانوی تعلقات میں تھے لیکن بعد میں دونوں کا بریک اَپ ہوگیا تھا اور رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے شادی کرلی تھی۔

واضح رہے کہ سال 2017 میں رنبیر کپور کی ماہرہ خان کے ہمراہ چند منتازع تصاویر منظرِعام پر آئی تھیں، جن میں ماہرہ خان سفید رنگ کے مختصر لباس میں رنبیر کپور کے ساتھ آدھی رات کو نیویارک کی سڑکوں پر سگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔

ان تصاویر نے پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں ہنگامہ مچا دیا تھا اور ماہرہ خان کو مختصر لباس پہن کر سگریٹ پینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بعدازاں، رنبیر کپور بھی ماہرہ خان پر تنقید برداشت نہ کرسکے تھے اور انہوں نے ان تمام لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان پر تنقید صرف اس لیے کی جارہی ہے کہ وہ ایک خاتون ہیں، انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہرہ خان پر تنقید کرنا بند کی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv