اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بیرسٹر علی ظفر کو سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے چیئرمین سینیٹ سے بیرسٹر علی ظفر کی بطور پارلیمانی رہنما تقرری کے نوٹیفکیشن کے اجرا کی سفارش کی ہے۔