تازہ تر ین

سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل

جدہ: سعودی عرب کے بادشاہ اور خادم الحرمین  الشریفین سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی فرمانروا کو معمول کے چیک اپ کے لیے جدہ میں واقع اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ چند گھنٹے داخل رہے۔

قبل ازیں 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود مئی 2022 میں اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کی کلونواسکوپی ( بڑی آنت کا معائنہ ) اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ اس سے پہلے 2020  میں ان کے پتے کا آپریشن بھی ہوچکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv