تازہ تر ین

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2 ریکارڈ ہوئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقوں ملیر، لانڈھی، قائد آباد اور سپرہائی وے سمیت اطراف کے علاقوں میں  زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیمامرکز محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ رات 8 بج کر 50 منٹ پرریکارڈ ہوا، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی جس کی وجہ سے خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شہر کا ضلع ملیر تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv