تازہ تر ین

پاک نیوزی لینڈ میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنیوالا وزارت کا ملازم گرفتار

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے والا کامرس منسٹری کا ملازم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پاک نیوزی لینڈ میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے والے ملزم ذوالفقار احمد کو کڈنی سینٹر کے سامنے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کامرس منسٹری کے ملازم کے خلاف مقدمہ ڈی ایف سی عاطف قیوم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔وزارت کے ملازم کے خلاف درج مقدمے کےمتن کے مطابق ملزم ایک ہزار روپے فی اعزازی ٹکٹ فروخت کر رہا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے کامرس منسٹری کے کوٹے سے اعزازی ٹکٹ حاصل کیے۔ اعزازی ٹکٹ فروخت کرکے بددیانتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ملزم اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے کا مجاز نہیں تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv