”بلو دے گھر“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھو نے والے ابرارالحق کو بھنگڑا بادشاہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
ان کی موسیقی کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، خاص طور پر ان کے ہپنجابی گیت پاکستان کی ہر شادی کا لازمی حصہ ہیں۔
ابرارالحق نے بعد میں سیاست کا بھی رخ کیا اور ایک مہذب سیاسی کیریئر اختیار کیا۔
ابرارالحق اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا پر شیئر نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی اور عوامی زندگی کو الگ رکھا ہے، تاہم لوگوں نے انہیں اپنی خوبصورت اہلیہ کے ساتھ مختلف تقریبات مین دیکھا ہے۔
حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ابرار نے دوسری شادی پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی دوسری شادی کرنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہے۔ اگر وہ اس موضوع پر کچھ کہہ بھی دیں ، تو ان کی بیوی اصل میں کچھ نہیں کرے گی۔ لیکن وہ بار بار انہیں دھمکی دیتی رہتی ہے کہ اگر وہ دوبارہ شادی کرنے پر غور بھی کریں گے تو انہیں جان سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔