تازہ تر ین

ایران اور اسرائیل ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ کا مطالبہ

اقوام متحدہ اور خلیجی مجلسِ تعاون نے ایران اور اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ علاقائی و عالمی امن کے لیے خطرات پیدا نہ ہوں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ فریقین سے مزید کارروائیوں سے گریز کریں۔ خطہ یا دنیا ایک نئی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

خلیجی مجلسِ تعاون (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے ایران اسرائیل کشیدگی پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ خلیجی مجلسِ تعاون علاقائی اور عالمی امن برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ لازم ہے کہ صورتِ حال کی نزاکت دیکھتے ہوئے فریقین کشیدگی روکنے کے لیے انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

جاسم محمد البدیوی کا کہنا تھا کہ معاملات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ ایران اسرائیل کشیدگی سے خطے کے عوام کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ عالمی برادری علاقائی و عالمی امن برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے بھی علاقائی کشیدگی پر اپنے ردِعمل میں کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔ فریقین تحمل سے کام لیں اور لوگوں کی سلامتی کو ممکن بنائیں۔

سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ علاقائی و عالمی امن برقرار رکھنے کے لیے سلامتی کونسل کو اپنا کردار بروقت ادا کرنا چاہیے کیونکہ عالمی امن کے لیے مشرقِ وسطیٰ بہت اہم خطہ ہے۔ کشیدگی بڑھنے کے عالمی امن کے لیے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv