اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے )کی نجکاری کے لیے مقرر کردہ مالیاتی مشیران نے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے رابطے تیز کر دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلیے مالیاتی مشیر وں نے قطر، ابوظہبی اور سعودی عرب کے سرمایہ کاروں سے رابطے کیے ہیں۔ ایوی ایشن کے عالمی سرمایہ کاروں کو پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ بھیجی گئی۔ پی آئی اے انٹرنیشنل روٹس اور منافع کی گنجائش سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔پی آئی اے کے واجبات، قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی کومنتقل ہوگئی ہیں اور سرمایہ کاروں کیلئے پی آئی اے کی نجکاری میں پیچیدگیاں ختم کردی گئی ہیں۔