تازہ تر ین

بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے، وزیرصحت کے پی کا حکومت پنجاب کو خط

 پشاور: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے خیبرپختونخوا کی حکومت نے حکومت پنجاب سے رابطہ کرکے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیر صحت خیبرپختونخوا  نے بشری بی بی کی صحت کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام خط لکھا ہے جس میں سابق وزیر اعظم عمران کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ  بشری بی بی کو زہریلی خوراک  دینے سے متعلق میڈیا میں زیرگردش خبروں پر تشویش ہے۔ خط میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بشری بی بی کے  طبی معائنہ کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے  ڈاکٹروں پر مُشتمل پینل بشری بی بی کا تفصیلی معائنہ کرے گا۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ  طی معائنے کے بعد زہریلی خوراک کی فراہمی کی تصدیق یا تردید ہوسکے گی۔

وزیرصحت کی جانب سے مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ طبی معائنہ اور صحت کی خدمات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی آئینی حق ہے اور حکومت پنجاب سے اس خط کا جواب اثبات میں متوقع ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv