تازہ تر ین

مکہ شہر میں آنے والے 4 ہزار بھکاری گرفتار، تعلق کہاں سے

مکہ مکرمہ میں رمضان کے آتے ہی گداگروں اور بھکاریوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے، تاہم ہر سال کی طرح اس سال بھی انتظامیہ کی جانب سے سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔

مکمہ مکرمہ میں ڈائریکٹر ادارہ امن عامہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی کی جانب سے گفتگو میں کہنا تھا کہ رواں سال 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کے موقع پر مکہ مکرمہ سے 4 ہزار 345 بھکاریوں اور اور گداگروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

محمد البسامی کے مطابق گداگر مکہ شہر کے مختلف مقامات پر موجود ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات پر محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ گداگروں اور بھکاریوں کے خلاف رمضان المبارک میں سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہ برتنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

محمد البسامی کے مطابق رمضان المبارک میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گداگر بڑی تعداد میں مکہ مکرمہ پہنچ جاتے ہیں۔

ٹیمیں ان گداگروں کو گرفتار کر کے انہیں متعلقہ مرکز میں پہنچا دیتی ہیں، جہاں ان کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv