تازہ تر ین
blast

کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

کوئٹہ: ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہواہے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں، ریسکیو اہلکاراور بم ڈسپوزل اسکواڈ  جائے وقوع پر پہنچ گئے۔  بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے، جب کہ دھماکاخیز مواد سبزی منڈی کے گیٹ کے قریب رکھا گیا تھا۔دھماکا اتنا زوردار تھا کہ پولیس کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق  ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس اور ایف سی کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، 5 روز قبل بھی کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب روڈ پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے جب کہ قمبرانی روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپیکٹر جاں بحق ہوگئے تھے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv