تازہ تر ین

نواز شریف کے لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور

 لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے لاہور سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

لاہور کے حلقہ این اے 130سے محمد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔ ان کے کاغذات پر کسی نے کوئی اعتراض دائر نہیں کیا۔

ریٹرننگ آفسر این اے 130 اصغر جوئیہ نے سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

بعدازاں لیگی رہنما بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 8 فروری کے الیکشن میں نواز شریف اس حلقے سے کامیاب ہونگے اور چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونگے۔

وکیل امجد پرویز نے کہا کہ قانون میں دی گئی تمام شرائط پر نواز شریف کا کیس پورا اترتا ہے،  الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کاغذات کی اسکروٹنی کے لیے پورٹل بنارکھا ہے، الیکشن کمیشن کے پورٹل پر جو بھی چیزیں درکار ہیں نواز شریف اس پر پورا اترتے ہیں، ریٹرننگ افسر نے کہا آپ کی طرف سےتمام چیزیں مکمل ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv