آئی سی سی ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں نیوزی لینڈ کے 402 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 21 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس کے بعد ایک گھنٹے کے لیے میچ تاخیر کا شکار ہوا، پھر 24 گیندوں کے بعد کھیل کو دوبارہ بارش کی وجہ سے روک دیا گیا۔
بعد ازاں بارش رکنے کے بعد امپائرز نے گراؤنڈ کا جائزہ لیا اور پھر ڈی ایل ایس کے تحت 9 اوورز کم کر کے 41 جبکہ ہدف 342 رنز تک محدود کردیا۔
بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ اوپنر فخر زمان اور کپتان بابراعظم نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 153 کی پارنٹرشپ قائم کرلی ہے، دونوں بالترتیب 126 اور 66 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔
نیوزی لینڈ اننگز
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار 400 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ انہوں نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے۔
کیوی اوپنرز ڈیون کانوے اور راچن رویندرا نے ٹیم کو 68 رنز کا آغاز فراہم کیا، تاہم کانوے 35 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں کین ولیمسن اور راچن رویندرا نے 180 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم کپتان ولیمسن نے 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 95 جبکہ راچن رویندرا 108 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل 29 اور مارک چیپمین 39، گلین فلپس 41 رنز بناسکے۔ مچل سینٹنر 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونئیر نے 3 حارث رؤف، افتخار احمد اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، آغا سلمان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونئیر، حارث رؤف
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ
کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ
































