نیپال میں آنیوالے زلزلے کے جھٹکوں سے سے دہلی بھی لرز اُٹھا، دہلی والوں نے زلزلے کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والی خوفناک صورتحال کے بارے میں میمز بنا ڈالیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کی رات نیپال میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے شدید جھٹکے شمالی بھارت میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے دہلی، بہار، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں محسوس ہوئے تھے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 32 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
ایک منٹ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں اور بلند عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے اس واقعے نے دہلی میں رہنے والوں کی پریشانیوں کو مزید بڑھا دیا، جو پہلے ہی فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح سے دوچار تھے۔
شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس مختلف علاقوں میں 500 سے 400 تک پہنچ گیا، جس نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔
زلزلے اور فضائی آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط کررہے ہیں، دہلی کے باسیوں نے اس مشکل صورتحال کے جواب میں حالات سے نمٹنے کے لیے مزاح کا رخ کرلیا، میمز بنا ڈالیں ہیں۔
































