لاہورپاکستان تحریک انصاف نے گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں جلسوں کی اجازت مانگ لی۔عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے مختلف شہروں میں جلسے کرنے کی اجازت مانگی گئی۔ذرائع کے مطابق تینوں اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو درخواستیں جمع کروا دی
گئیں۔پی ٹی آئی نے گوجرانوالہ میں 10نومبر، سیالکوٹ میں 17 نومبر کو جلسے کی اجازت مانگی۔پی ٹی آئی نے شیخوپورہ میں 19 نومبر کو جلسے کی اجازت مانگی۔خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری کی تاریخ طے پا گئی ہے۔ ایوان صدر کے
مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے کل کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کی اٹارنی جنرل برائے پاکستان منصور عثمان اعوان اور الیکشن
کمیشن آف پاکستان کے چار ممبران کے ہمراہ ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ملک میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تاریخ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرمملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں
اور انتخابات کے حوالے سے کی گئی پیش رفت کوسنا۔ تفصیلی بحث کے بعد اجلاس میں متفقہ طور پر ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سے
قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے 11فروری کی تاریخ مقرر کی۔الیکشن کمیشن نے حتمی تاریخ سے متعلق صدر مملکت کو خط بھیجا، خط میں الیکشن کمیشن نے تجویز دی کہ عام انتخابات 11 فروری کو کرائے جائیں گے۔ یاد رہے سپریم
کورٹ آف پاکستان کے حکم پر صدر مملکت عارف علوی سے ایوان صدر میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں اٹارنی جنرل بھی شریک تھے، صدر سے مشاورت میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران اور ڈی جی لاء شریک تھے۔
































