تازہ تر ین

حرام تعلقات سے بچنے کیلئے شادی کا فیصلہ کیا، حرا خان

 لاہور: پاکستانی اداکارہ حرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے حرام تعلقات سے بچنے کیلئے شادی کی ہے۔ 

ایک نجی ٹی وی شو کے پروگرام میں انہوں نے اپنے شوہر اداکار ارسلان خان کے ساتھ شرکت کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

حرا خان کا کہنا تھا کہ شادی پیشہ ورانہ زندگی میں کوئی بوجھ نہیں بنتی اور نہ ہی اس سے رکاوٹ سامنے آتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل انہیں خبردار کیا گیا کہ کوئی بڑا برانڈ ان سے معاہدہ نہیں کرے گا اور انڈسٹری میں ان کی اہمیت کم ہوجائے گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کوئی حرام تعلق نہیں رکھنا چاہتی تھیں اور مذہبی طور پر ایک صاف ستھری زندگی گزارنا چاہتی تھیں اسی لئے انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv