تازہ تر ین

امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ جلد سٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا: اسحاق ڈار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔
ایک بیان میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے فنانسنگ کے بارے آئی ایم ایف کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر اور یو اے ای نے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں ہیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف جلد سٹاف لیول معاہدہ کر کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv