تازہ تر ین

حکومت نے 3 ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف کو دے دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے 3 ارب ڈالر کی مزید فنانسنگ کیلئے پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو دے دیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید 3 ارب ڈالر فنانسنگ کا پلان آئی ایم ایف سے شیئرکر دیا، عالمی بینک، ایشیائی انفراسٹرکچر بینک سمیت کمرشل بینکوں سے فنڈز ملنے کا امکان ہے۔
حکام وزارت خزانہ کے مطابق رائز ٹو پروگرام کے تحت 45 کروڑ ڈالرکی فنڈنگ ملنے کا امکان ہے، جنیوا ڈونرز کانفرنس سے متوقع فنڈز کا پلان بھی آئی ایم ایف کو فراہم کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے پہلے سٹاف لیول معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سٹاف لیول معاہدے کے بعد فنانسنگ کا انتظام آسان ہو جائے گا، وزارت خزانہ کو آئی ایم ایف سے جواب کا انتظار ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv