تازہ تر ین

ملکی سیاسی صورتحال: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا منسوخ کر دیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن منسوخ کر دیا۔
ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورۂ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی، دورہ منسوخ کئے جانے کی وجہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال ہے۔
وزیر خزانہ نے دورہ منسوخی کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف حکام اور امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے سائیڈ لائن میٹنگ کرنی تھی۔
علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے بھی سائیڈ لائن میٹنگ میں امور زیر غور آنا تھے۔
ذرائع کے مطابق اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ سمیت اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv