تازہ تر ین

آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) چکی کا آٹا بھی غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگا، آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔
ترجمان لاہور آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹا مہنگا کرنا پڑا، آج سے چکی آٹے کا ریٹ 160 سے بڑھا کر 170 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران چکی کے آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv