تازہ تر ین

کم وقت میں پانچ قمیصیں ہینگر میں ٹانگنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

آئیڈاہو: (ویب ڈیسک) امریکا میں 250 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ رش نے کم وقت میں پانچ ٹی شرٹس کو ٹانگنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش جو اسٹیم ایجوکیشن کو فروغ دینے کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈ بناتے ہیں، نے 16.78 سیکنڈز میں ٹی شرٹس کو ہینگر پر ٹانگ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔
ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ بناتے وقت ان کو اس بات کا علم ہوا کہ ان کی قمیضوں کے گریبان گینیز قوائد کے اعتبار سے کافی بڑے تھے لہٰذا انہوں نے ریکارڈ کے لیے اپنی اہلیہ کی شرٹس کا انتخاب کیا۔
بعد ازاں ان کو علم ہوا کہ قوائد و ضوابط کے مطابق ان کے ہینگر بھی چھوٹے ہیں لہٰذا انہوں نے بڑے ہینگر لے کر ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ جاپان کے کائٹو کوئیزومی نے 2015 میں 27.93 سیکنڈز میں پانچ شرٹس ٹانگ کر اپنے نام کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv