تازہ تر ین

راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے بینک کی کیش وین لوٹ لی

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں مسلح ڈاکوؤں نے بینک کی کیش وین لوٹ لی۔
پولیس کے مطابق تھانہ سول لائنزکے علاقے مریڑ چوک میں 6 ڈاکوؤں نے بینک کی کیش وین لوٹی، گارڈزوین سے نقدی بھرے بیگ نکال کر بینک میں دینے جا رہے تھے کہ ڈاکو بینک کی وین سے پیسوں سے بھرے 2 بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے وین کے 2 سکیورٹی گارڈز کو زخمی کر دیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ سی پی او کی ہدایت پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کی جا رہی ہے اور بینک ملازمین سے بھی تفتیش جاری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv