تازہ تر ین

پاکستان ریلویز کا مزید تین ٹرینوں کی بحالی کا اعلان، شیڈول جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز نے مزید تین ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا، تیز گام، ہزارہ ایکسپریس اور بہا ئوالدین زکریا ایکسپریس مرحلہ وار چلیں گی۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریکس بہتر ہونے پر مزید 3 ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
راولپنڈی سے کراچی کیلئے تیزگام ایکسپریس یکم نومبر سے، حویلیاں تا کراچی ہزارہ ایکسپریس 10 نومبر سے اور ملتان اور کراچی کے درمیان بہا ئوالدین زکریا ایکسپریس 20 نومبر سے بحال ہوگی۔ترجمان کے مطابق تینوں ٹرینوں کیلئے بکنگ کا فوری طور پر آغاز کردیا گیا ہے۔ متعلقہ ڈویژنل حکام کو ٹرینوں کی دیکھ بھال اور ٹکٹس بکنگ کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv