لاہور: (ویب ڈیسک) گلوکار علی ظفر کی جنسی ہراسانی کے الزامات پر گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی ٰ، میشا شفیع جوڑوں میں درد کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکیں۔
رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں گلوکار ادکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی، گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔
میشا شفیع کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے سماعت کیلئے حاضر نہیں ہو سکیں۔
گلوکارہ کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میشا شفیع کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے سماعت ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ گلوکار علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے پر میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔