تازہ تر ین

بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کا کیک نیلام کیا جائے گا

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کا کیک نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چار دہائیوں قبل ہونے والی برطانیہ کےاس وقت کے شہزادے اورموجودہ بادشاہ چارلس اورلیڈی ڈیانا کی شادی کا کیک نیلام کیا جائے گا۔بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی 1981 میں ہوئی تھی جس میں 3 ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی تھی۔ کیک کو نیلامی کے لیے پیش کرنے والے نائیجل رکیٹس شادی کے مہمانوں میں شامل تھے۔
شاہی خاندان کی سب سے مشہور شادی کا کیک ایک برطانوی آکشن ہاؤس کے ذریعے نیلام کیا جائے گا۔ نیلامی سے قبل کیک کے ٹکڑے کی ممکنہ قیمت کا اندازہ 300 پاؤنڈز لگایا گیا ہے۔کیک کے ٹکڑے کو اس کے اصل باکس میں محفوظ رکھا گیا ہے۔
بادشاہ چارلس اور ڈیانا کی شادی کے لیے سرکاری طور پر23 کیک تیار کیے گئے تھے اورخیال کیا جا رہا ہے کہ نیلامی کے لیے پیش کیا جانے والا کیک کا ٹکڑا پانچ فٹ لمبے اور پانچ تہوں والے مرکزی کیک کا حصہ تھا۔ اس سے قبل 2014 میں ایک کیک کا ٹکڑا 1،375 پاؤنڈز میں نیلام ہوا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv