لاہور: (ویب ڈیسک) ایک شخص کو مبینہ طور پر اس کے مالک نے سات سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار اپنے کام کی جگہ پر تاخیر سے پہنچنے پر نوکری سے نکال دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوسٹ کو Reddit پر اینٹی ورک فورم پر شیئر کیا گیا ہے جہاں صارف نے انکشاف کیا کہ ملازم کو اس کمپنی میں کام کرنے والے سات سال سے زیادہ عرصے میں “پہلی بار” دیر ہوئی۔
صارف کے مطابق انہیں صرف 20 منٹ تاخیر سے پہنچنے پر نکال دیا گیا، یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ واقعہ کہاں پیش آیا۔
صارف نے مزید کہا کہ ملازمین نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ دیر سے حاضر ہو کر اس شخص کو بحال کرنے تک احتجاج کریں گے۔