گوجرانوالہ: (ویب ڈیسک) تاجر کے قتل کا معمہ حل ہو گیا، غیرت کے نام پر خاتون نے اپنے بیٹے اور کزن کے ساتھ مل کر سگریٹ کے تاجر کو قتل کر کے نہر میں پھینکا۔ پولیس نے خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزمہ فوزیہ نے اپنے بیٹے شہریار، نواز اور شہزاد کے ساتھ ملکر فرخان نامی تاجر کو اغواء کے بعد قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی تھی، لاش ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمہ فوزیہ نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ مقتول فرحان اس کو بے جا تنگ اور حرام کاری کے لیے مجبور کرتا تھا اس کے منع کرنے کے باوجود باز نہ آرہا تھا جو اس نے تنگ آکر اپنے بیٹے شہریار، قریبی عزیز نواز اور شہزاد کے ساتھ مل کر فرحان کو قتل کر دیا۔