تازہ تر ین

لاہور: لڑکی نے لڑکے کو اغوا کر کے زبردستی نکاح کرلیا

لاہور: (ویب ڈیسک) لڑکی نے لڑکے کو اغوا کر کے زبردستی نکاح کرلیا۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں انوکھا کیس سامنے آیا، لڑکی رضیہ نے لڑکے اعجاز کے والدین کے شادی سے انکار پر لڑکے کو اغوا کر لیا، لڑکی نے حجرہ شاہ مقیم لے جا کر زبردستی نکاح کر لیا۔
لڑکی نے لڑکے کو نشے کا ٹیکہ لگوا کر کمرے میں بند کر دیا، لڑکے کے والد منظور احمد کے اغوا کا پرچہ کرانے پر لڑکے کو رات کو چھوڑ دیا۔
اعجاز احمد کے گھر پہنچنے پر اسے سیشن کورٹ ایڈیشنل سیشن جج غلام حسین بھنڈر کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
عدالت نے اندراج مقدمے کی درخواست پر نصیر آباد پولیس سے پانچ اگست کو رپورٹ طلب کر لی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv