لاہور : (ویب ڈیسک) شہباز گل کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل 50 روپے لیٹر مزید مہنگا ہو گا۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر50روپے فی لیٹر لیوی ٹیکس لگایا جا رہا ہے جس سے پٹرول اور ڈیزل 50 روپے لیٹر مزید مہنگا ہو جائے گا۔
انہوں نے سوشل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی غریب آدمی کیسے زندہ رہے گا۔مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک کو تباہ و برباد کر دینے کا مکمل منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ان کی تجربے کاری نے ملک برباد کر کے رکھ دیا۔