تازہ تر ین

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے دوران غلطیاں، چیف الیکشن کمشنر نے تحقیقا ت کا حکم دیدیا

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی غلطیاں سامنے آئیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے تحقیقا ت کا حکم دیدیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جہاں پر امیدواروں کے نام غلط پرنٹ ہوئے، وہاں پولنگ ملتوی کر دی، دوبارہ الیکشن کیلئے نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز چوہان نے کہا کہ جہاں جھگڑے ہوئے وہاں صورتحال پر قابو پالیا ہے، پر تشدد واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انکوائری بھی ہوگی، امیدواروں اور تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ حالات کو پرامن رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں نہیں ہے کہ بیلٹ پیپر کم بھیجے گئے ہیں، الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے کسی کی ڈائریکشن کے پابند نہیں ہیں، بلدیاتی نتائج قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سے زیادہ بڑے پیمانے پر جمع کئے جاتے ہیں، کراچی میں مرکزی مانیٹرنگ روم سے بھی غیر حتمی نتائج جاری کیئے جائیں گے۔
اعجاز چوہان نے مزید کہا کہ شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہے گی،تمام ڈی آر اوز ضلعی افسران اور پولیس افسران سے رابطے میں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv