تازہ تر ین

پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر اشیائے خورونوش کے نرخوں میں بھی مزید اضافہ

پشاور: (ویب ڈیسک) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، پشاور میں گھی، دالوں اور چاول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، شہری بھی بڑھتی مہنگائی سے پریشان ہو گئے۔
پشاور کی اوپن مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں، گھی کی قیمت میں فی کلو100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی کلو گھی 430 سے بڑھ کر 530 روپے کا ہوگیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی بجائے مزید بڑھانے کے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
مارکیٹ میں دالوں کے نرخ بھی بڑھے ہیں، دال چنا 40 روپےکے اضافے کے بعد فی کلو قیمت 180 سے بڑھ کر 220 روپے ہوگئی ہے، دال ماش کی قیمت میں بھی 60 روپے کا اضافے ہوا ہے جس کے بعد فی کلو نرخ 260 سے بڑھ کر 320 روپے ہوگئے ہیں، چنا 300 سے بڑھ کر 380، دال مسور 200 سے بڑھ کر 260 اور چاول 180 سے بڑھ کر 240 روپےفی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv