اسلام آباد : (ویب ڈیسک) ملک بھر میں عالمی وباء کورونا کے وار تیز ہوگئے، 24 گھنٹوں میں مزید 66 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 14 ہزار 58 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں مزید 66 افراد میں وباء کی تصدیق ہوئی ہے، این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.47 فیصد ہو چکی ہے۔
ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کورونا سے متاثر 71 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں 53 کروڑ 20 لاکھ 22 ہزار 559 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 63 لاکھ 11 ہزار 923 ہو گئی، جبکہ دنیا بھر میں 50 کروڑ 30 لاکھ 73 ہزار 367 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔