لاہور: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پورے ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی مناسب مقدار دستیاب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کے بارے میں تمام اسٹیک ہولڈر کو مطلع کیا گیا ہے۔اندرون پنجاب کے چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
مزید کہا کہ اوگرا تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
پیٹرولیم بحران کیس، ڈی جی اوگرا سمیت دیگر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم
ترجمان اوگرا نے خبردار کیا کہ ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پیدا کرنے والے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔