اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومتی دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر تقریباً ایک ارب روپے خرچ ہوئے۔
حکومت کی دستاویز میں تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق گزشتہ حکومت میں وزیراعظم آفس کے ہیلی کاپٹر پر کتنا خرچہ ہوا بتایا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ روپے خرچ ہوئے، وزیراعظم آفس سے بنی گالہ کا سفر 15 کلومیٹر ہے، ہیلی کاپٹر کے استعمال پر اوسطاً 8 لاکھ روپے یومیہ خرچ ہوا۔
اس حوالے سے حکومتی دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ عمران خان نے تقریباً ایک ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ ہیلی کاپٹر کا ایک گھنٹے کا استعمال 2 لاکھ 75 ہزار روپے میں پڑتا ہے۔