تازہ تر ین

پنجاب میں مینول کے بجائے ای چالاننگ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مینول چالاننگ ختم کر کے ای چالاننگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں چالان بک کے بجائے آن لائن سسٹم کے تحت سمارٹ پرنٹرسے سلپ جاری کی جائے گی جو چالاننگ افسران کے موبائل فون میں ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹر سے منسلک کی جائے گی۔ ای چالان پر چالاننگ افسر کی بیٹ، ایریا اور خلاف ورزی کرنے والے کا تمام ڈیٹا اپ لوڈ کر کے پرنٹ جاری کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے حکم پر ہر ضلع میں چالاننگ افسروں کی تعداد کے مطابق اسمارٹ پرنٹرز خریدے جارہے ہیں۔ 23 مارچ کوپائلٹ پراجیکٹ کے طور پر مختلف شہروں میں پرنٹر تقسیم کرکے ای چالاننگ کا آغاز کر دیا جائے گا، اس حوالے سے ٹریفک ہیڈ کوارٹرپنجاب نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے افسران کی ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv