تازہ تر ین

فیٹف کا اجلاس 4 مارچ کو طلب، پاکستان زیربحث آئے گا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)
فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس 4 مارچ کو پیرس میں ہوگا جب کہ ذرائع نے تصدیق کردی کہ پیرس اجلاس میں پاکستان زیربحث آئے گا۔
فیٹف اجلاس سے پہلے فیٹف کے انٹرنیشنل کو آپریشن ریویو بورڈ کا اجلاس 24، 25فروری کو ہوگا، جس میں پاکستان پر سفارشات مرتب کی جائیں گی یہی سفارشات فیٹف اجلاس کے سامنے رکھی جائیں گی۔
پاکستان نے فیٹف کی طرف سے متعین کردہ 27 میں سے 26 اہداف مکمل کرلیے تھے، اسکے بعد اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے 7 مزید اہداف دے دیے گئے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے تمام اہداف پر کام جاری ہے، پاکستان نیک نیتی سے اہداف پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv