تازہ تر ین

دیر تک ٹی وی دیکھنے سے خون کے لوتھڑے بننے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

لندن: (ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر آپ اپنے خون کی روانی چاہتے ہیں تو طویل عرصے تک ٹی وی بینی سے جان چھڑائیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چار گھںٹے روزانہ بیٹھ کر ٹی وی دیکھنے ڈھائی گھنٹے ٹی وی دیکھنے والوں کے مقابلے میں خون کے لوتھڑے بننے کا عمل 35 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ یہ تحقیق برسٹل یونیورسٹی نے کی ہے جس کی تفصیلات یورپی جرنل آف پری وینٹو کارڈیالوجی میں شائع ہوئی ہیں۔ اس سروے میں سائنسدانوں نے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے بننے (پلمونری ایمبولزم) جسم کے گہرے حصوں مثلاً پیر کی رگوں میں لوتھڑے بننے (ڈیپ وین تھرمبوسِس) اور دیگر کیفیات کا ٹی وی دیکھنے سے تعلق معلوم کیا ہے۔ اس کے لیے سائنسدانوں نے پہلے سے شائع ڈیٹا اور رپورٹس کا گہرائی سے مطالعہ کیا جسے سائنس کی زبان میں میٹا اینالسِس کہا جاتا ہے۔ تین مطالعات میں 40 سال سے زائد یا اس سے بڑے 131421 افراد کا بغور جائزہ لیا گیا۔ ان سے سوالنامے کی بدولت خون کی کیفیات اور ٹی وی دیکھنے کی عادات اور دورانیہ معلوم کیا گیا۔ یہ ایک طویل تحقیق ہے جس کا دورانیہ پانچ سے انیس برس تک جاری رہا تھا۔ اس دوران 964 افراد خون کے لوتھڑے بننے کے مرض میں مبتلا ہوئے۔ معلوم ہوا کہ طویل عرصے یعنی روزانہ چار گھنٹے تک ٹی وی دیکھنے سے خون کے جمنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن پریشان کن بات یہ ہے کہ طویل عرصے یعنی چار گھنٹے ٹی وی دیکھنے کا ازالہ ورزش سے بھی نہیں ہوسکتا۔ اس لیے ضروری ہے کہ بار بار ٹی وی اسکرین کے سامنے سے اٹھ کر وقفہ لیا جائے اور ہر نصف گھنٹے بعد کھڑے ہوکر کچھ دیر چہل قدمی بھی ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق بے کار بیٹھے رہنے کا عمل ہی ہماری تندرستی کا دشمن ہے اور اس سے پرہیزبہت ضروری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv