حماد اظہر نے کہا ہے کہ رواں سال ملکی معیشت کی گروتھ 5 فیصد متوقع ہے۔
وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں غربت میں کمی آئی ہے ، شہبازشریف مہنگائی کےمعاملے پرپہلے بھی غلط تھے آج بھی غلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے روزگاری نہیں معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے ، کورونا کے دوران شہبازشریف لندن سے آئے تو کہا کہ ملک بند کردو ، کورونا وبا پر وزیراعظم کے اقدامات کی پوری دنیا معترف ہے ، ماضی کی پالیسیوں کو رد کر کے ہم نے معیشت کو بچایا۔
حماد اظہر نے کہا کہ رواں سال ملکی معیشت کی گروتھ5فیصدمتوقع ہے ، ن لیگ کی پالیسی برقراررکھتےتوملک تباہ ہوجاتا ، ن لیگ کی پالیسیوں کومستردکرکےمعیشت بہترکی ، عالمی سطح پرقیمتوں میں اضافےکی وجہ سےمہنگائی ہے۔
وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ عالمی مہنگائی پرسیاست چمکانا درست نہیں ، ترقی یافتہ ممالک میں بھی مہنگائی ہوئی۔