تازہ تر ین

ایس ایم فوڈز مالک کے بے نامی اکاﺅنٹس، اربوں کی منی لانڈرنگ ،تحقیقات شروع

ملتان (کامرس رپورٹر) ایس ایم فوڈز ملتان کے مالک چودھری ذوالفقار علی انجم کے بے نامی اکاﺅنٹس، بے نامی ٹرانزیکشن اور اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی اطلاعات پر حکومتی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے بڑے صنعتکار کی جانب سے ملازمین کے نام پر بینک اکاﺅنٹس چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بسکٹ اور ٹافی فیکٹری کے درجنوں ملازمین کے نام پر مختلف بینکوں میں کروڑوں روپے بینک بیلنس کے اکاﺅنٹس ہیں جنہیں مبینہ طور پر ذوالفقار انجم آپریٹ کرتے ہیں جبکہ ان ملازمین کی تنخواہیں چند ہزار روپے فی کس ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ نیو سبزی منڈی ملتان میں ایس ایم فوڈز کے ڈسٹری بیوٹر عثمان ٹریڈ لنکرز ٹافیاں چیونگم فروخت کرنے والے تاجر کے مختلف بینکوں میں 15 ارب روپے کی بے نامی ٹرانزیکشن کے بعد اداروں نے ازسرنو تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بوگس درآمدی دستاویزات سامنے آنے اور اربوں روپے کی ادائیگی ہونے پر ایس ایم فوڈز کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv