گورنر سندھ عمران اسماعیل نے صوبے میں ایس او پیز پر عمل نہ ہونا وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کی ناکامی قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ بندش کے فیصلے میں سندھ حکومت نے وفاق کو آن بورڈ نہیں لیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ صوبہ اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتا، ہم مکمل کرفیو کی طرح کے لاک ڈاؤن کے خلاف ہیں۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ ایڈمنسٹریٹر ہیں ، انہیں جیسی مدد چاہیے ہم حاضر ہیں، آپ بلاکر بات کریں ہم پر بھروسہ کریں ہم ساتھ دینے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک مہذب قوم ہیں، آپ ایسے کیسے فوری مارکیٹیں بندکرسکتے ہیں؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھارتی ویرینٹ ہیں اسے ڈیلٹا ڈیلٹا کہا جارہا ہے۔