تازہ تر ین

برطانوی پولیس افسر نے خاتون کے اغوا اور زیادتی کا اعتراف کرلیا

برطانوی عدالت نے پولیس افسر پر خاتون کے اغوا اور زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس افسر وین کوزنز نے سارہ ایوررڈ کے اغوا اور زیادتی کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد لندن کی عدالت نے اس پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ سارہ کو مارچ میں گھر جاتے ہوئےکلپہم کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی لاش ایک ہفتہ بعد کینٹ کے علاقے ایشفورڈ سے ملی تھی۔

بعد ازاں واقعے کی تحقیقات میں48 سالہ  پولیس افسر وین کوزنزکو گرفتارکیا گیا جس کے بعد برطانیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ملزم پر قتل کا بھی الزام ہے تاہم اس حوالے سے مقتولہ کی مزید میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv