تازہ تر ین

ملائیشیا نے پی آئی اے کا طیارہ پاکستان کے حوالے کردیا

ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کی ضبطگی کا معاملہ، ملائیشیا نے طیارہ پاکستان کے حوالے کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ۔  دونوں کی باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں کیس خارج کردیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  طیارے واپس لانے کے لیے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جارہا ہے ۔پی آئی اے جہاز کو مسافر پرواز کے طورپر آپریٹ کرکے واپس لے کر آئے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہناہے کہ  طیارے کی واپسی آئندہ دو روز میں متوقع  ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  پی آئی اے کی جانب سے 7ملین ڈالر کمپنی کو ادا کردئیے گئے تھے جس کے بعد   برطانوی اور ملائیشین عدالتوں سے کیس ختم ہوگئے۔

پی آئی اے اور کمپنی کے مابین معاملات عدالت کے باہر حل کرنے پر رضامندی کے بعد ملائیشین عدالت نے کیس خارج کردیا۔

واضح رہے کہ  برطانوی عدالت میں  کمپنی نے نوملین ڈالر کی ادائیگی کا کیس دائر کیا تھا جبکہ   ملائیشین عدالت میں 14 ملین ڈالر کا کیس دائر کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv