تازہ تر ین

پاکستان میں کورونا کیسز 43 ہزار 336، صحتیاب افراد کی تعداد 12 ہزار سے متجاوز

لاہور(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وبا کے پنجے گاڑنے کے بعد اب پاکستان میں اس کا پھیلاو تیزی سے ہورہا ہے اور اس کے مزید نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد مجموعی طور پر مصدقہ کیس کی تعداد 43 ہزار 336 ہوگئی جبکہ اموات 926 تک جاپہنچیں۔پاکستان میں اس وبا کو تقریباً 3 ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے اور اس دوران اس کے کیسز میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ابتدائی طور پر آنے والے چند کیسز، پہلے درجنوں میں گئے جبکہ ہم یومیہ سیکڑوں یا یوں کہیں کہ ہزار سے زائد کیسز دیکھنے میں آرہے ہیں، اس کے علاوہ اموات کی شرح بھی اچانک بڑھ گئی ہے۔اگر اس تقریباً 3 ماہ کے عرصے کا جائزہ لیں تو 26 فروری 2020 کو ملک میں پہلا کیس سامنے آیا جس کے بعد مارچ کے آخر تک ان کیسز کی تعداد 2000 سے تجاوز کی جبکہ اموات 26 تک رہیں۔اپریل میں وائرس کا پھیلا کچھ تیز ہوا اور ایک ماہ یعنی 30 اپریل تک پاکستان میں کیسز ساڑھے 16 ہزار سے زائد ہوگئے اور اموات 385 تک جاپہنچی۔تاہم مئی کا مہینہ اس وائرس کے پھیلاو¿ کے حساب سے اب تک سب سے خطرناک ثابت ہوا ہے اور یکم مئی سے 18 مئی یعنی صرف 18 روز میں کیسز کی تعداد ساڑھے 16 ہزار سے بڑھ کر 43 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات بھی بڑھ کر 900 کا ہندسہ عبور کرگئیں۔تاہم جہاں ایک طرف کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا وہی دوسری طرف حکومتی سطح پر لگائی گئی مختلف پابندیاں اور لاک ڈاو¿ن کو سلسلہ وار نرم کیا جارہا جبکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے کاروباری مراکز ہفتے اور اتوار کو بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں تمام شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دے دی۔آج (19 مئی) کی صورتحال کو دیکھیں تو کورونا کے نئے متاثرین اور اموات سامنے آئیں جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv