تازہ تر ین

5 شہر، 23 دن،خبریں رضاکاروں سے کھانا حاصل کرنیوالے ایک لاکھ سے تجاوز کرگئے

لاہور‘راولپنڈی‘ ملتان‘ کراچی‘ پشاور (نمائندگان خبریں)عدنان شاہد فاﺅ نڈیشن کے زیر اہتما م خبریں گرو پ کی جا نب ”خبریں رضاکار ٹیم“ کی جانب سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ کو افطاری تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ، گزشتہ روز00 22 دیہاڑی دار اور محنت کش مزدوورں میں افطاری تقسیم کی گئی،گزشتہ تین روز کے دوران 6400افراد کو افطاری تقسیم کی جا چکی ہے۔واضح رہے کہ صوبائی دارلحکومت کے مختلف مقاما ت پر لاک ڈا?ن کے آغاز سے یکم رمضان المبارک تک مجموعی طور پر 27 ہزار سے زائد افرا د کو مفت کھانا بھی تقسیم کیا گیا تھا۔”جہا ں غریب وہا ں خبریں“ کے اس سلو گن کو قائم ر کھتے ہو ئے گزشتہ روز بھی شہر میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ تک افطاری پہنچائی گئی۔کرونا وائرس کے بچا? کے لئے ملک بھر میں کیے جانے والے لاک ڈاون کے باعث مزدورروں اوردیہاڑی دار محنت کشوں کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے تھے جس کے پیش نظر خبریں کے ایڈیٹر امتنان شاہد کی جانب سے عدنان شاہدفا?نڈیشن کے زیر اہتمام غریب اور محنت کش مزدورں کو مفت کھانا پہنچانے کے لئے خبریں رضا کار ٹیم قائم کی گئی تھی جو لاک ڈا?ن کے پہلے روز سے لاہور کے مختلف علاقوں ،چوکوں اور چوراہوں میں محنت کش مزدوروں اور دیہاڑی دار افراد میں مفت کھانا تقسیم کرتی رہی ہے۔ خبریں رضاکار کی جانب سے گزشتہ روز لاہورکے سمن آباد، پکی ٹھٹی ، مزنگ ، اقبال ٹاﺅن ، ملت پارک ، نواں کوٹ ، شیرا کوٹ ، بکر منڈی سمیت دیگر علاقوں میں مزدو راور دیہاڑی دار طبقے میں افطاری تقسیم کی گئی۔حکومت کی جانب سے لاک ڈا? ن میں مزید توسیع کے بعد رمضان المبارک آمد کے بعد خبریں رضا کار ٹیم کی جانب سے یکم رمضان المبارک سے لاہور سمیت ملک بھر میں افطاری تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔ خبریں گروپ ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنتا رہا ہے اور آج اس مشکل گھڑی میں خبریں نے محنت کش اور دیہاڑی دار مزدور کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اپنے سلوگن ”جہاں غریب وہاں خبریں “ پرعمل کرتے ہوئے غریب محنت کشوں کو افطاری دینے پہنچے۔یا د رہے کہ ملک میں کروناوائرس کے پھیلا? کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے کیا جانے والا ”لاک ڈاون “دیہاڑی دار اور محنت کش مزدورں کے لئے پریشانی کا باعث بن گیا اور اس دوران خبریں گروپ کی جانب سے دیہاڑی دار مزدورں اور محنت کشوں کو مفت کھانا اور افطاری فراہم کرنے کا عزم ”جہاں غریب وہاں خبریں “ ایک حقیقت بن گیا، اسی لئے مخیر حضرات سے بھی دردمندانہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان حالات میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ ہم سب مل کر اپنے مزدور ، غریب اور دیہاڑی دار بھائیوں کی مدد کرسکیں اس کے لئے مخیر حضرات ضروت مندوں کی مدد کے لئے سادہ راشن بھجوائیں جس کے لئے ہماری ہیلپ لائن نمبر042.6375336 وسیپ0306.5100883دیا گیا ہے جس میں تجاویز بھی لی جائیں گی۔ انشائ اللہ خبریں گروپ کی جانب سے عدنان شاہد فا?نڈیشن نے یہ صدقہ جاریہ پورے ملک میں شروع کرنے کا عزم کیا ہے۔ خبریں رضاکاروں نے عدنان شاہد فا?نڈیشن کی جانب سے پشاور کے مختلف علاقوں نشتر آباد ‘ کوہاٹی چوک‘ سرکی گیٹ‘ رمداس بازار‘ رام پورہ بازار اور میلاد چوک میں غریب اورنادار لوگوں میں افطار پیکیج تقسیم کیا جس پر لوگوں نے ضیاشاہد زندہ باد‘ امتنان شاہد زندہ باد اور عدنان شاہد زندہ باد کے نعرے لگائے لوگوں کا کہنا تھا کہ آج پشاور میں ایک ماہ سے زائد ہوچکا ہے کہ لاک ڈا?ن ہے اور غریب و نادار لوگ انتہائی پریشان ہیں ان کا کہنا تھا کہ خبریں رضاکاروں نے اس سے پہلے ہمیں ایک وقت کا کھانا دیکر دل جیت لئے اوراب رمضان کے مہینے میں ہم بے آسرا لوگوں کو افطار پیکیج دے رہے ہیں جس پر ہم خبریں میڈیا گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیاشاہد ‘ امتنان شاہد کے انتہائی مشکور ہیںاور انہیں غریب دوستی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کے موقع پر خبریں گروپ کی جانب سے کراچی میں بلوچ کالونی کے علاقے میں 600 افراد میں افطار اور ہینڈ واش سوپ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ملتان (نےوز رپورٹر) عدنان شاہد فا?نڈےشن کے زےر اہتمام دےہاڑی داروں، مزدوروں اور مستحقےن مےں افطاری تقسےم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خبرےں رضا کار ٹےم نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں عزےز ہوٹل چوک، بامن جی چوک، کھٹکانہ اور ملحقہ آبادےوں مےں جا کر 2500 افراد مےں افطاری تقسےم کی۔ اس موقع پر مستحق افراد نے خبرےں گروپ ، چےف اےڈےٹر جناب ضےا شاہد اور اےڈےٹر امتنان شاہد کو خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کہا کہ خبرےں نے اپنے سلوگن ”جہاں غرےب، وہاں خبرےں“ کے تحت ہمےشہ پسماندہ اور عام آدمی کی مدد کی ہے۔ مزدور طبقہ کے مسائل ا±جاگر کرنا ہوں ےا حل کرنا ہوں خبرےں گروپ نے ہمےشہ مثالی کردار ادا کےا ہے۔ عدنان شاہد فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام خبریں رضاکاروں نے چوتھے رمضان کو بھی دیہاڑی دار طبقہ میں رمضان المبارک کلے با برکت مہنیے میں افطاری تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا،خبریں رضاکار ٹیم نے راولپنڈی کے ڈیزل ورکشاپ روڈ خیابان سر سید سیکٹر 4 اور3 ڈی ایچ او آفس روڈ نیو کٹاریاں سمیت دیگر علاقوں میں دیہاڑی دار طبقہ میں افطاری تقسیم کی، خبریں رضا کار ٹیم جب مزدوروں میں افطاری تقسیم کرنے کیلئے ان علاقوں میں میں پہنچی تو دیہاڑی دار طبقہ کے یہ لوگ بہت ہی پریشان تھے اور کام نہ ملنے کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہو تے جا رہے ہیں۔ رضا کار ٹیم نے ان تمام محنت کشوں کا ایک لائن میں ترتیب کے ساتھ افطاری تقسیم کی، اس موقع پر دیگر افراد بھی آ گئے جن میں افطاری تقسیم کی گئی، فٹ پاٹھوں اور سڑکوں کے کنارے بیٹھے مزدور اکٹھے ہوگئے جنہوں نے خبریں گروپ کے ضیاشاہد اور امتنان شاہد کو ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے صوبہ بھر میں لاک ڈاو¿ن کے باعث غریب اور محنت کش طبقہ کو کام نہیں ملتا ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے ہم لوگوں کو کوئی کام نہیں ملتا اور نہ ہی روز گار ہے، گھروں سے مزدوری کیلئے نکلتے ہیں لیکن کام نہیں ملتا تو مشکل میں پڑ جاتے ہیں، محنت کشوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہوئے خبریں گروپ اور چیف ایڈیٹر ضیاشاہد اور ایڈیٹر امتنان شاہد کو ڈھیروں دعائیں دیں کہ وہ اس وقت جب محنت کش طبقہ مشکل ہے تو انہوں نے کھانا دے کر مشکل کو آسان کیا ہے،فٹ پاتھوں پر بیٹھے مزدور طبقہ نے کہا کہ خبریں گروپ کو یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہئے تاکہ ان کو رمضان المبارک کے با برکت ماہ میں افطاری مل سکے،خبریں گروپ کی جانب سے افطاری تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے،لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے محنت کش طبقہ سمیت دیگر افراد بھی مشکل میں ہیں، غریب مزدروں نے کہا کہ خبریں گروپ ایسا کام کرتا ہے جس سے غریب افراد خصوصا”مزدور طبقے کو بہت ہی فائدہ ملتا ہے، انہوں نے جو ”جہاں غریب وہاں خبریں“ کا سلوگن بنایا ہوا ہے اس کو حقیقت بنا دیا ہے اور جہاں جہاں مزدور موجود ہے چاہے وہ سڑک پر ہے یا پھر فٹ پاتھوں پر بیٹھا اس کو ان کے پاس جا کر افطاری دی اس کا اجر اللہ دے گا کیونکہ خبریں گروپ نے ہمیشہ غریب کا یاد رکھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv